Live Updates

آئندہ عام انتخابات میں عوام کی عدالت سے سرخرو ہونے کے دعویدار منہ چھپاتے پھریں گے ‘ جمشید چیمہ

’’گڈ گورننس ‘‘ کو منوں مٹی تلے دفن کر دیا گیا،بیڈ گورننس میں اپنے ہی ریکارڈ توڑے جارہے ہیں‘ سینئر رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:35

آئندہ عام انتخابات میں عوام کی عدالت سے سرخرو ہونے کے دعویدار منہ چھپاتے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام کی عدالت سے سرخرو ہونے کے دعویدار اس سے پہلے ہی منہ چھپاتے پھریں گے ،موجودہ حکومت نے تو ’’گڈ گورننس ‘‘ کو منوں مٹی تلے دفن کر دیا ہے اور بیڈ گورننس میں اپنے ہی ریکارڈ توڑے جارہے ہیں، جاوید لطیف کی گفتگو نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں۔

اپنے ایک بیان انہوںنے کہا کہ خیبر پختوانخواہ حکومت کی کارکردگی صرف اشتہاروں تک محدود نہیں بلکہ اس کے زمین پر بھی آثار ملتے ہیں جبکہ وفاقی اور پنجاب حکومت عملی اقدامات سے زیادہ اپنی تشہیر پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تلخی اور کشیدگی کی فضاء پیدا کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام کی توجہ پانامہ کیس سے ہٹائی جا سکی ۔

(جاری ہے)

جاوید لطیف کا خواتین کے بارے میں انتہائی گھٹیا بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ جاوید لطیف کو سخت سزا دینے کی بجائے ان کے بیان پر انہیں نہ صرف داد دی جارہی ہے بلکہ وزراء ان کا دفاع بھی کر رہے ہیں۔ جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام با شعور ہو چکے ہیں انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں سرخرو ہونے کے دعویدار حکمران اور انکے حواری عوام کاسامنا نہیں کر سکیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات