نئی ویڈیو گیم’’اِن جسٹس‘‘2 کاٹریلر جاری

سپر ہیروز پر مبنی یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم16 مئی کووارنر بروس کے تحت لانچ کر دی جائیگی

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:01

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء)بیٹ مین، سپر مین اور رابنز کے سپر ہیرو ز ا یکشن سے بھرپورنئی ویڈیو گیم’’اِن جسٹس2‘‘ کاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نامورامریکی ویڈیو گیم ڈویلپرز’’ NetherRealm‘‘ کی اس گیم میں کئی نئے مِشن اورخطرناک ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں ڈی سی کردار اوربیٹ مین، سپر مین اور رابنز جیسے معروف سپر ہیروزنہ صرف ایڈونچر، تھرل اور ایکشن کرتے دکھائی دینگے بلکہ خطرناک دشمنوں سے زور آزمائی بھی کر ینگے اور گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

غیر معمولی طاقت کے حامل سپر ہیروز پر مبنی یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم16 مئی کووارنر بروس کے تحت لانچ کر دی جائیگی جسے شائقین وِنڈوز پی سی سمیت Xbox ون اور پلے اسٹیشن فورپر بھی باآسانی کھیل سکتے ہیں۔