ہانگ کانگ ٹی 20 لیگ، کلون کینٹنز نے ہانگ کانگ آئی لینڈ یونائیٹڈ کو 44 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 10:41

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) ہانگ کانگ ٹی 20 لیگ میں کلون کینٹنز نے مارلون سیموئلز کی شاندار آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت ہانگ کانگ آئی لینڈ یونائیٹڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی، سیموئلز نے 51 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ دو وکٹیں بھی حاصل کیں، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا، اس بار کپتان مصباح الحق کا بلا نہ چل سکا اور سعید اجمل کی چار وکٹیں بھی رائیگاں گئیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کولون کینٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، مارلون سیموئلز نے 36 گیندوں پر 51 رنز جڑے جس میں تین چھکے شامل تھے، اشعر زیدی 46 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ سعید اجمل نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 29 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہانگ کانگ آئی لینڈ یونائیٹڈ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 124 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، این بیل 59 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، مصباح وہ چھ رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ مارلون سیموئلز، یاسر عرفات اور تنویر احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔