قومی سنوکر چیمپئن شپ (آج) شروع ہو گی

ہفتہ 11 مارچ 2017 10:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) جوبلی انشورنس 42ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ (آج) اتوار سے کراچی جمخانہ کلب میں شروع ہوگی، ملک بھر سے 55 کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 10 روزہ چیمپئن شپ میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد کے کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے، ایونٹ میں شریک 55 کیوئسٹس کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو کیوئسٹس پری کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کریں گے، کوالیفائنگ رائونڈ بیسٹ آف سیون، پری کوارٹرفائنلز اور کوارٹرفائنلز بیسٹ آف نائن، سیمی فائنلز بیسٹ آف الیون جبکہ فائنل بیسٹ آف 15 فریمز پر مشتمل ہو گا۔

واضح رہے کہ دو فائنلسٹ کیوئسٹ آئندہ ماہ قطر میں شیڈول 33 ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے، ایشین سنوکر چیمپئن شپ 22 سے 28 اپریل تک شیڈول ہے۔

متعلقہ عنوان :