مرد چوکیداروں کو لبھا کر اُن کے ہاتھ باندھنے کے بعد وردی میں ملبوس 3 عورتوں نے 28 قیدی فرار کرادئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 مارچ 2017 23:51

مرد چوکیداروں کو لبھا کر  اُن کے ہاتھ باندھنے کے بعد وردی میں ملبوس ..
برازیل کی ایک جیل میں قید 28 قیدیوں کو پولیس وردی میں ملبوس 3 عورتوں نے فرار کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وسطی برازیل میں کوریابا کے نزدیک  نووا موتم پبلک جیل  کے وارڈنز کو پولیس کی وردی میں ملبوس تین عورتوں نے لبھایا، اُن کے ہاتھ باندھے اور 28 قیدیوں کو فرار کرا دیا۔
رپورٹس کے مطابق جعلی پولیس اہلکار خواتین نے وارڈنز کو شراب پلا کر نشے میں دھت کر دیا تھا۔

قیدی  جاتے ہوئے جیل کے مرکزی دروازے سے ہی باہر گئے اور جاتے ہوئے ہتھیار اور ایمونیشن بھی لے گئے۔

(جاری ہے)

بعد میں پولیس کو وہاں سے  زنانہ کپڑوں کا بیگ بھی ملا ہے۔
پچھلی رات  ایک پولیس آفیسر نے شرٹ کے بغیر ہاتھ بندھے اپنے ساتھیوں کی تصاویر لیک کی ہیں۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی  ہیں۔
پولیس کو لبھانے والی تین عورتوں میں سے ایک جیل میں قید ایک مردقیدی کی گرل فرینڈ تھی۔ اس نے اپنی ساتھی دوعورتوں کے ساتھ آکر جیل وارڈنز کو اندر چل کر باتیں کرنے اور ڈرنک کرنے کا کہا تھا۔
پولیس نے بعد میں 28 میں سے 8 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ایک قیدی کو جیل کے قریب سے رائفل کے ساتھ نشے میں دھت گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرے کو ایک فارم سے پک اپ ٹرک چراتے ہوئے پکڑا۔