چینی سفیر سے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی ملاقات ، سن وی ڈونگ نے پی ایس ایل میں کامیابی پر مبارک باددی

چینی سفیر نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقادپر وزیراعظم نواز شریف کی تعریف کی، چینی سفیرنے امیدظاہرکی پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد سے اب انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کی راہ ہموارہوگی،جاوید آفریدی کا ٹوئٹر پیغام

جمعہ 10 مارچ 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) چینی سفیر سن وی ڈونگ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )ایڈیشن ٹو کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ملاقات کی،جس میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے پشارزلمی کے مالک جاوید آفریدی کوپی ایس ایل میں کامیابی پر مبارک باددی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر چینی سفیر سن وی ڈونگ سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں،اپنے ٹوئٹر پیغام میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ٹیم کی جیت پر مبارکبا دی اور پی ایس ایل کے کامیاب انعقادپر وزیراعظم نواز شریف کی بھی تعریف کی، جاوید آفریدی نے کہا کہ چینی سفیرنے امیدظاہرکی پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد سے اب انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کی راہ ہموارہوگی ۔