خیرپور ، چھٹی مردم و خانہ شماری کے حوالے سے ضلعی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 10 مارچ 2017 22:12

سکھر۔10مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء)ضلع خیرپور میں چھٹی مردم و خانہ شماری کے حوالے سے ضلعی کوارڈینشن کمیٹی کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر خیرپور محمدسلیم کی زیر صدارت ڈی سی آفس خیر پور میںمنعقد ہوا، اجلاس میںپاک فوج کے میجر اسد، اے ڈیسی ون ایس ایم ایاز رانا، اے ایس پی سٹی محمدعمران مرزا، ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح، مردم و خانہ شماری کیلئے مقرر فوکل پرسن اے سی کنگری محمدعثمان خالد، ضلع خیرپورکے آٹھوں تعلقہ جات کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈر اینڈ پرائمری،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ، نادرا، شماریات محکموں کے افسران، خیر پور وومین ایسوسی ایشن کی صدر سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم نے کہا کہ مردم و خانہ شماری کیلئے مائیکرو پلان بنا کر مضبوط میکنزم کے تحت تمام کام دو دنوں میں مکمل کر لیا جائیگا، انہوںنے مذید کہاکہ گھر و مردم شماری 36 دنوں تک جاریرہے گی، ضلع میں 42چارٹ بنائے گئے ہیں جن کیلئے علیحدہ علیحدہ مائیکرو پلان بنایا جائیگا، اس سلسلہ میں ہر تعلقہ اور ضلع انتظامیہ ، پولیس اور پاک آرمی کے مشترکہ کنٹرول روم قائم کیے جا ئیں گے جبکہ ڈی سی آفس میں بھیمرکزی کنٹرول روم کام کریگا۔