خیر پور میںمردم و خانہ شماری کیلئے اے سی کنگری محمد عثمان خالد فوکل پرسن مقرر

جمعہ 10 مارچ 2017 22:12

سکھر۔10مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر خیرپور محمدسلیم نے ضلع میں مردم و خانہ شماری کیلئے اے سی کنگری محمد عثمان خالد کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے فوکل پرسن کا تقرر کرتے ہوئے تمام اے سیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میںگھرو مردم شمار ی کے عملداروں ، پاک آرمی کے جوانوں اور دیگر متعلقین کیلئے رہائش ، خوراک ، پینے کے پانی ، ٹرانسپورٹس، طبی سہولیات کیلئے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف، صحت مرکز ، ایمبو لینس سمیت دیگر ضروریات کو منصوبہ بندی کے تحت مکمل کریں اور رپورٹ دیں۔