سکھر، گردوں کے عالمی دن کے حوالے سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

جمعہ 10 مارچ 2017 22:12

سکھر۔ 10مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء)سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ ( ایس آئی یو ٹیٌ سکھر کی جانب سے گردوں کے عالمی دن کی مناسبت سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ایس آئی یو ٹی سکھر کے انچار ج ڈاکٹر اقبال داؤد پوتہ کے مطابق گردوں کے علاج کیلئے مفت کیمپ کے انعقاد کا مقصد غریب افراد کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی تھی، اس موقع پر کیمپ میں ماہرین ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت طبی معائینہ کیا اور انہیں مفت ادویات دی گئیں۔