پہلی دفعہ متعارف کرائے جانیوالے انجکشن کے ذریعے پولیو ویکسین کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر سکھر

جمعہ 10 مارچ 2017 22:12

سکھر۔ 10مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے کہا ہے کہ سکھر ضلع میں20سے 29مارچ 2017تک پولیو مہم کے دوران پہلی دفعہ متعارف کرائے جانیوالے انجکشن کے ذریعے پولیو ویکسین (IPV)کی جائیگی۔ ہر ایک پولیو ٹیم کو روزانہ کی بنیاد پر کم ازکم 50بچوں کو پولیو انجکشن ویکسین کرنے کا پابند بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد کردہ پولیو مہم کے سلسلے میں انجیکشن پولیو ویکسین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکھر ضلع میں 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پہلی مرتبہ متعارف ہونے والی نئی انجیکشن پولیو ویکسین (IPV)کی جائیگی، جو کہ پولیو کے موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑ نے کے لیے کارآمد ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموںکو پابند کیا جائے کہ وہ روزانہ کم از کم50بچوں کو آئی پی وی کریں۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے پی پی ایچ آئی کے عملدار کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت عملداروں کو پی پی ایچ آئی مراکز کو صبح 8بجے سے شام4بجے تک کھولے رہنے کی ہدایت کریں۔

انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ یونین کائونسلز کے سیکریٹریز کو پولیو کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے پابند کریںاور اجلاسوںمیں شرکت نہ کرنے والے یوسی سیکریٹریز کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام متعلقہ محکموںکے عملداروں کو بھی پولیو کے سلسلے میں ہونے والے اجلاسوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ،انہوں نے ڈی ایچ او سکھر کوہدایت کی کہ وہ پرائیویٹ ڈاکٹرز کو پابند کریں کہ وہ خسرے کے ظاہر ہونے والے نئے کیسز کو پولیو کنٹرول روم میں رپورٹ کریں۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو مزید کہا کہ آئی پی وی مہم کے دوران بچل شاہ کے علاقے کو کور کرنے کے لیے دو الگ الگ حصوں میں تقسیم کیاجائے ۔ قبل ازیں ڈی ایچ او آغا سمیع اللہ نے پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ ٓآئیندہ پولیو مہم کے دوران سکھر ضلع میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ بیس ہزا بچوں کوانجکشن کے ذریعے پولیو ویکسین کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :