سکھر، وزیر ٹرانسپورٹ ناصرحسین شاہ کی زیر صدارت ترقیاتی اسکیموں کے سلسلے میں اجلاس

جمعہ 10 مارچ 2017 22:12

سکھر۔ 10مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصرحسین شاہ کی زیر صدارت جمعہ کے روزڈی سی آفس سکھر کے کانفرنس ہال میں ترقیاتی سکیموں کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین سکھر محمداسلم شیخ، ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو، ڈپٹی میئر سکھر طارق چوہان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصرحسین شاہ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کنڈی فارم کے نزد قائم کوکا شیپ فارم کی صاف اور شفاف طریقے سے سروے کراکے بجلی، پانی، ڈرینیج اور سیوریج کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کرکے حقداروں کو باڑے الاٹ کیے جائیں تاکہ فوری طور پر روہڑی شہر سے بھینسوں کے باڑے منتقل کیے جاسکے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت ترجیحی بنیادوں پر پانی، ڈرینیج اور سیوریج کی اسکیموں پر کام کررہی ہے جن کے بہتر معیار کو یقینی اور کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سودیبازی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ۔

صوبائی وزیر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ اگر انہیں کسی بھی سکیم میں فنڈنگ کے متعلق درپیش کا مسائل کا سامنہ ہو تو وہ بتائیں تاکہ اس متعلق فنانس ڈپارٹمنٹ سے بروقت فنڈنگ حاصل کی جاسکے تاکہ عوام کو حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے ترقیاتی سکیموں کے ثمرات حاصل ہوسکیں۔ اجلاس کو پبلک ہیلتھ نجینئرنے بتایا کہ روہڑی شہر میں پینے کے صاف پانی کے 10آر او پلانٹس میں سے چھ فنکشنل ہوچکے ہیں جبکہ باقی چار پر بھی کام جاری ہے ، سکھر میں بچل شاہ اور عارف بلڈرس میں پانی کی اسکیمیں شروع کی جا چکی ہیں ۔

صوبائی وزیر نے محکمہ ہا ئی ویز کے انجنیئر کو ہدایت کی کہ وہ روڈس کے جاری ترقیاتی کام مکمل کرنے کے بعد روڈس پر کیٹ آئیز اور راستوں کی نشاندھی کردہ سائن بورڈس نصب کریں ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 144 جاری اسکیموں کے علاوہ53نئی اسکیمیں بھی شروع کی گئی ہیں ، جس پر 662.948ملین روپے خرچ آئینگے۔ محکمہ ا یجوکیشن اینڈ ورکس میں مرمت اور بحالی کی مد میں 8کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں جن کے ٹینڈر 30مارچ کو جاری کئے جائینگے جبکہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے انجنیئر نے بتایا کہ بلڈنگس سیکٹر میں 43 سکیمیں جبکہ روڈز سیکٹر میں 95اسکیمیں منظور کی گئی ہیں جن کے ٹینڈر جلد از جلد جاری کیے جائینگے۔