کوئٹہ میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں،انجینئر عبدالواحد کاکڑ

شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

جمعہ 10 مارچ 2017 22:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور تجاوزات کے مکمل خاتمے کے سلسلے میں منعقداجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) یاسربازئی ،ایس پی سٹی محمد جاوید اور اسپیشل مجسٹریٹس بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں۔اس سلسلے میں غیر قانونی گاڑیوں اور اوور لوڈنگ گاڑیوں کا داخلہ مصروف شاہراہوں پر ممنوع قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

جبکہ شہر کی چھوٹی سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ اور کھڑی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر تجاوزات ایک عرصہ سے مسائل کاسبب بنے ہوئے ہیں۔کئی دفعہ تجاوزات مسمار کرنے کے باوجود تا حال شاہراہوں پر تجاوزات قائم ہیں جن کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گا ۔شہرکے روایتی احسن کی بحالی کیلئے ٹریفک کی بہتری اور تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔اجلاس میں شہر میں ٹریفک کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :