سیاسی و انسانی حقوق کارکن ملائکہ رضا کی شیری رحمن، فرحت اللہ بابر سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 10 مارچ 2017 22:11

سیاسی و انسانی حقوق کارکن ملائکہ رضا کی شیری رحمن، فرحت اللہ بابر سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) سیاسی کارکن اور انسانی حقوق کی متحرک خاتون ملائکہ رضا نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمن، سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر، سید نیر حسین بخاری اور کے پی کے جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ملائکہ رضا نے گزشتہ سال پاکستان تحریک انصاف سے اس بات پر استعفیٰ دے دیا تھا کہ پی ٹی آئی کی پالیسیاں بنیاد پرستانہ تھیں اور اس میں خواتین اور نوجوانوں کے لئے سیاسی مواقع نہیں تھے۔ ملائکہ رضا تحریک انصاف کی فیصلہ سازی کے معاملات میں خاصی متحرک تھیں جبکہ انہیں عمران خان کا بھی بھرپور اعتماد حاصل تھا۔ ملائکہ رضا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین، اقلیتوں اور نوجوانوں کے حقوق کے لئے جدوجہد یں ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتہاپسندی کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتہاپسندوں سے پاکستان کو واپس لینے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں اور ایک ترقی پسند پاکستان ہی قوم کے مستقبل کے لئے بہترین ہے۔

متعلقہ عنوان :