چونیاں، تیز رفتار مسا فر ویگن ڈرا ئیور کی غفلت کے با عث الٹ گئی ،دس مسا فر زخمی

جمعہ 10 مارچ 2017 22:11

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) تیز رفتار مسا فر ویگن تھانہ صدر کے قریب ڈرا ئیور کی غفلت کے با عث الٹ گئی دس مسا فر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکا ڑہ سے لاہور جانے والی مسا فر ویگن جب تھانہ صدر پتو کی کے قریب پہنچی تو ڈرا ئیور ٹیلی فون سننے میں مصروف تھا اور اسی دوران مسا فر ویگن بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دس مسا فر جس میں تین عورتیں اور ایک بچہ شامل ہے شدید زخمی ہو گئے جن کو فو ری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پتو کی میں منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک مسا فر تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس مصرو ف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :