پاکستان ہم سب کا سانجھا وطن ہے ، اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے ،شہبازشریف

جمعہ 10 مارچ 2017 23:47

پاکستان ہم سب کا سانجھا وطن ہے ، اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل ..
لاہور۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا وطن ہے اور اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔وطن عزیز میں بسنے والے عظیم پاکستانی ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مثالی تعلیمی پروگرامز سے پاکستان بھر کے طلبا و طالبات مستفید ہو رہے ہیں۔ سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کو بھی پنجاب کے تعلیمی پروگرامز میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس انقلابی اقدام سے قومی یکجہتی، بھائی چارے اور اخوت کا پیغام عام ہوا ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف یہاں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :