اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، گورنر پنجاب
جمعہ 10 مارچ 2017 23:45
(جاری ہے)
تقریب میں پرنسپل ایچی سن کالج، فیکلٹی ممبران، والدین اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوانوں نے ملک و قوم کا نام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے بہت نامور شخصیات پیدا کی ہیں جنہوں نے ملک کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے اور دے رہے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اس بات کا تہیہ کئے ہوئے ہے کہ تعلیم کے شعبے کو سرفہرست رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبے میں ایجوکیشن کے لئے فنڈز میں قابل ذکر حد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ صوبے کے بڑے تعلیمی اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر ہی بچوں کا داخلہ ممکن بنایا جارہاہے جس پر کسی قسم کا سجھوتہ نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی بطور چانسلر میرٹ کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا حصول کامیابی اور خوش نصیبی کی علامت ہے، آپ معاشرے کے وہ خوش قسمت انسان ہیں جنہیں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ۔ آپ کی کامیابی میں اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد آپ کے والدین، اساتذہ کرام کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی عملی زندگی میں ایسے حالات پیدا کریں کہ کسی بھی والدین کے بچے تعلیم کے حصول کے مواقع سے محروم نہ رہ سکیں۔انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں جس کی تعمیر و ترقی میں آپ نے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ گورنر پنجاب نے طلباء کی جانب سے لگائی گئی تصاویری نمائش بھی دیکھیں اور ان کی فنِ خطاطی کو سراہا۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں میڈلز ، اسناد اور انعامات بھی تقسیم کئے۔ گورنر پنجاب کو ادارے کی جانب سے شیلڈ بھی دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.