غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن اور عارضی سکونت ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف سندھ پولیس کی کارروائی کی رپورٹ آئی جی کو پیش کردی

جمعہ 10 مارچ 2017 23:45

غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن اور عارضی سکونت ایکٹ پر عمل درآمد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن اور عارضی سکونت ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف یکم جنوری سال2017ئ؁ سے لیکر مورخہ 10 مارچ تک کی جانیوالی سندھ پولیس کاروائی پر مشتمل رپورٹ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو پیش کردی گئی۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کی تمام رینج میں چھاپہ مار کاروائیاں میں 1301غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے 905مقدمات درج کئے گئے جبکہ عارضی سکونت ایکٹ کی خلاف ورزی پر316مقدمات کے 550 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کراچی پولیس رینج کے تینوں زونزمیں 384مقدمات کے تحت 575غیرقانونی تارکین وطن گرفتار۔ جبکہ عارضی سکونت ایکٹ کے تحت 221 مقدمات 423 گرفتارکئے گئے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد رینج میں86مقدمات کے تحت236غیرقانونی تارکین وطن گرفتار۔عارضی سکونت ایکٹ کے 36 مقدمات میں 101 گرفتار۔میرپورخاص رینج میں13 مقدمات کے تحت 13 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار۔

عارضی سکونت ایکٹ کے 12مقدمات میں13گرفتار۔شہیدبینظیرآباد رینج میں 242مقدمات کے تحت253 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار ۔عارضی سکونت ایکٹ کے 42 مقدمات میں04گرفتار۔سکھر رینج میں156مقدمات کے تحت181غیرقانونی تارکین وطن گرفتار۔عارضی سکونت ایکٹ کے 05مقدمات میں09 گرفتار جبکہ لاڑکانہ رینج میں24مقدمات کے تحت 43غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :