باجوڑایجنسی، شیخ بابا دار شاہ میں درجنوں افراد کا خاندانوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 10 مارچ 2017 23:37

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) باجوڑایجنسی کے تحصیل خار علاقہ شیخ بابا دار شاہ میں درجنوں افراد کا خاندانوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان۔ عوامی نیشنل پارٹی باجوڑایجنسی کا ایک شمولیتی تقریب تحصیل خار کے علاقہ شیخ بابا دار شاہ میں محمد امان اور شریف اللہ کے حجرے میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں اے این پی باجو ڑکے صدر ملک عطاء اللہ خان ، جنرل سیکرٹری گل افضل خان ، سیکرٹر ی اطلاعات شاہ نصیر خان ، ملنگ جان اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر درجنوں افراد نے خاندانوں سمیت مختلف سیاسی جماعتو ںسے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا، جس میں مسلم لیگ (ن) محمد امان ، اجمل ، شریف اللہ ، عصمت اللہ ، خان محمد ، گل خان ، رحمان اللہ ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف سے رحیم اللہ ، سبز علی ، خانزیب ، ضیاء الرحمن ، گل ذادہ ، عبدالخالق ، عبدالواحد ۔ جماعت اسلامی سے میر حسن ، نواب ، سلطان ، حکم خان ، شاکر شامل ہیں ۔

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ا ے این پی باجوڑایجنسی کے صدر ملک عطاء اللہ خان اور جنرل سیکرٹری گل افضل خان نے کہا کہ سونامی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔ سونامی کو کیسے روکا جاتاہے یہ باچا خان کے پیروکار جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں مسلم لیگ (ن) ، صوبے میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی حکومت ہے اور تینوں نے کرپشن کا بازارگرم کررکھاہے ۔ 2018کے عام انتخابات میں باچا خان کے پیروکار خیبر پختونخواہ میں ان تینوں کا کڑا احتساب کریگی ۔

متعلقہ عنوان :