جمہوریت کی باتیں کرنے والے بتائیں کہ اپنے شہریوں کو قتل کروانا ،جمہوریت ہے،پانامہ سکینڈل اور سانحہ ماڈل ٹائون کے بعد موجودہ حکمران حق حکمرانی کھو چکے،مستعفی ہوجاناچاہیے،رہنماء پاکستان عوامی تحریک بریگیڈیر(ر) مشتاق احمد

جمعہ 10 مارچ 2017 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈیر(ر) مشتاق احمد نے ممبران پارلیمنٹ کے غیر پارلیمانی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کرپشن میگا سکینڈل اور سانحہ ماڈل ٹائون کے بعد موجودہ حکمرانوں کا برسراقتدار رنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا،کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث ہونے کے بعد حکمران اپنا حق حکمرانی کھو چکے ہیں،حکمرانوںمیں اگر تھوڑی سی بھی شرم ہوتی،تھوری سی حیا ہوتی تو وہ فوری مستعفی ہو جاتے،انہوںنے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر کے رکھ دی ہیں،انہوںنے کہا کہ کیا اپنے ہی شہریوں کو قتل کروانا جمہوریت ہے،تو ایسی جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں،عوامی تحریک تو حضرت عمر ؓ کے دور والا انصاف اور جمہوریت لانا چاہتی ہے،انہوںنے کہا کہ ماڈل ٹائون میں 17جون کو انسانیت کاقتل کیا گیا ،اس وقت شریف برادران اور ن لیگ کے ممبران جمہوریت یاد نہیں آئی ،کیا یہ بھی جمہوریت ہے جس میں 14شہریوں کو قتل اور 100کو زخمی کروایا دیا جائے اورکیس پر بننے والے کمیشن کی رپورٹ کو شائع کرنے سے روک دیا جائے،کیونکہ اس رپورٹ میں حکمرانوں کو ہی ملوث قرار دیا گیا ہے،انہوںنے کہا کہ حکمران خود انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں،انہوںنے کہا کہ بہت جلد سانحہ ماڈل ٹائو ن کے انصاف کے لئے تحریک قصاص کے دوسرے رائونڈ کا اعلان ہو گا اور حکمرانوں کو پھانسی کے پھندے تک پہنچانے تک جاری رہے گا ،