عالمی معیار کے ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیرسے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سیکھنے کا موقعہ ملے گا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری و سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم شہبازاحمد سنیئرکی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 10 مارچ 2017 23:35

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری و سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم شہبازاحمد سنیئر نے کہا کہ گوجرہ میں عالمی معیار کے تعمیر ہونے والے نئے ہاکی اسٹیڈیم میںقومی چیمپئین شپ منعقد کروائی جائے گی ۔نئے تعمیر ہونے والے گوجرہ ہاکی اسٹیڈیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سیکھنے کا موقعہ ملے گا ۔

انہوں نے جمعہ کو ان خیالات کا اظہار یورپین آسٹروٹرف کمپنی گرین فیلڈ کے نمائندہ سپوکلس کے ہمراہ گوجرہ ہاکی اسٹیڈیم کے خصوصی دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔گوجرہ ہاکی اسٹیڈیم کی نئے سرے سے تعمیر گوجرہ شہر کی ہاکی کے لیے خدمات کے اعتراف کے مترادف ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نو تعمیر شدہ ہاکی اسٹیڈیم کا نام استاد محمد اسلم روڈا کے نام منصوب کیا جانا چاہیے کیونکہ ان کی ہاکی خدمات لامحدود ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر سابق اولیمپئینز وکوچ قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید ،کوچ قومی جونئیرہاکی ٹیم طاہر زمان ،ائولمپیئن خالد بشیر ،ائولمپیئن محمد عرفان ،ائولمپئن بابر عبداللہ اور خاور جاویدانٹر نیشنل بھی موجود تھے۔پی ایچ ایف سیکرٹری شہباز سنیئر نے کہاکہ گوجرہ کی زرخیز زمین سے قومی ہاکی ٹیم میں چھ کھلاڑی پہلے ہی نمائندگی کرتے ہیں اب ٹیلنٹ مزید ابھر کر سامنے آئے گا ۔

گھر کے قریب اب کھلاڑیوں کوکھیل کا موقع ملے گا۔ جس سے گوجرہ کی ہاکی کی نرسری مزیدپروان چڑھے گی ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی معیار کے نئے تعمیر ہونے والے اس گرائونڈ میں کھلاڑیوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گیں غیر ملکی ہاکی ٹیمیں اس نئے گرائونڈ میں جدید ہاکی کے کھیل کو متعارف کرائیں گیں ۔انشاء اللہ ہاکی لیگ کے انعقاد سے اس کے دوررس نتائج ہاکی کے کھیل پر مرتب ہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ نئے ہاکی اسٹیڈیم کا جلد افتتاح رواں ماہ کے آخرتک عمل میں لانے کی کوشش جاری ہے ۔ا اس موقع پر آسٹروٹرف بچھانے کا جائزہ لیا گیا اور غیر ملکی یورپین آسٹروٹرف نمائندہ سپوکلس کو بریفنگ دیتے ہویئے گراونڈ کا معانہ کرایا گیا جنہوں نے آسٹروٹرف کارپٹ کا معائنہ کرتے ہوئے انجیئرز کو خصوصی ہدایات جاری کیں اور نئے تعمیر ہونے والے ہاکی اسٹیڈیم پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :