ہم اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں کوئی طاقت ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتی،اصولوں کی جنگ میں تعدادنہیں نظریہ دیکھاجاتاہے‘کشمیر کے معاملے پر بھارت کشمیریوں پر اپنی من مر ضی مسلط نہیں کر سکتا ، بھارتی ہٹ دھرمی خطے میں امن کیلئے سب سے بڑ ا خطرہ ہے، سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورکی وفود سے گفتگو

جمعہ 10 مارچ 2017 23:35

ہم اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں کوئی طاقت ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتی،اصولوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں کوئی طاقت ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتی‘تحر یک انصاف اقتدار کی نہیں اصولوں کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے سب کچھ قر بان کر نے کو تیار ہیں ‘اصولوں کی جنگ میں تعدادنہیں نظریہ دیکھاجاتاہے‘کشمیر کے معاملے پر بھارت اپنی من مر ضی کشمیر یوں پر مسلط نہیں کر سکتا اس میں کوئی شک نہیں بھارتی ہٹ دھرمی خطے میں امن کیلئے سب سے بڑ ا خطرہ بن چکا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ ملک میں کر پٹ سسٹم کے خلاف تحر یک انصاف کی جنگ پوری قوم کی جنگ ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کوملک اور قوم کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارا ساتھ دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ اصولوں اور نظر ے کی سیاست کی جس کیلئے ہم ماضی میں قر بانیاں دے چکے ہیں اور آئندہ بھی کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا اور تحر یک انصاف ملک میں تبدیلی کی جنگ جیت کر ہی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں ہمارے سیاسی مخالفین تحریک انصاف کی وجہ سے خو ف کاشکارہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہے اور کر پٹ نظام کا خاتمہ آج نہیں تو کل لازمی ہو جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :