ایل ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز، گجومتہ میں نقشے کی خلاف ورزی پر 3زیر تعمیر فیکٹریاں مسمار

جمعہ 10 مارچ 2017 23:33

ایل ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز، گجومتہ میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) ایل ڈی اے کی شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز، گجومتہ میں نقشے کی خلاف ورزی پر 3 زیر تعمیر فیکٹریاں مسمار کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے حکام کے مطابق مسمار کی جانے والی فیکٹریاں نقشے کے خلاف بنائی جا رہی تھیں، ایل ڈی اے کے عملے نے بھاری مشینری کے ذریعے فیکٹریوں کی دیواریں مسمار کر دیں آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمار یاسر اور انفورسمنٹ انسپکٹر غفور نیازی نے کی کسی بھی مزاحمت سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔