داخلہ آگاہی مہم کے حوالے سے بارکھان میں ریلی کا انعقاد

جمعہ 10 مارچ 2017 23:29

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء)داخلہ آگاہی مہم کے حوالے سے بارکھان میں ریلی نکالی گئی تفصلات کے مطابق بارکھان کے شہر میں محکمہ تعلیم ضلع بارکھان، این سی ایچ ڈی،بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ ،ایس پی او بارکھان،پی پی ایچ آئی بارکھان ،محکمہ منصوبہ بندی بارکھان، کی طرف سے مشترکہ ریلی نکالی گئی ریلی ماڈل ہائی سکول بارکھان سے نکلی صدر بازار سے ہوتی ہوئی پی پی ایچ آئی کے دفتر کے سامنے اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں طلباء اساتذہ اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی میں این سی ایچ ڈی کے جنرل منیجر عبدالواحد‘اسٹنٹ کمشنر بادل دشتی ایجوکیشن آفیسر محمد اختر کھیتران ،ڈی ایم سی گلوبل مصری خان کھیتران ،سوشل موبلائیزر آفیسر عبدالرزاق کھیتران ،ولی خان کاکڑ و دیگر ریلی میں شریک تھے‘ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر تعلیم کی اہمیت اور بچوں کے داخلہ کے متعلق نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

ضلع ایجوکیشن آفیسر اختر محمد کھیتران نے کہا کہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہم میں سے ہر ایک کی کوشش ہونی چاہیے کہ ہمارے علاقوں میں کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو تاکہ ایک تعلیم یافتہ ماحول پروان چڑھ سکے۔اس موقع پر این سی ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ جنرل منیجر واحد کھیتران نے کہا کہ ہمیں تعلیم کیطرف توجہ دینا ہوگی کیونکہ جن قوموں نے اپنی تعلیم کیطرف توجہ دی ہے وہی قومیں ہی آج کامیاب ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بارکھان بادل بلوچ دشتی نے کہا کہ آو ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہمارے معاشرے میں کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو کیونکہ یہ بچے ہی ہمارا مستقبل ہیں انکے مستقبل پر ہی پوری قوم کے مستقبل کا انحصار ہے ۔