غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن اور عارضی سکونت ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف یکم جنوری 2017ء سے لیکر 10 مارچ تک کی جانیوالی سندھ پولیس کارروائی پر مشتمل رپورٹ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو پیش کردی گئی

جمعہ 10 مارچ 2017 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) ترجمان سندھ پویس کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن اور عارضی سکونت ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف یکم جنوری سال2017ء سے لیکر مورخہ 10 مارچ تک کی جانیوالی سندھ پولیس کاروائی پر مشتمل رپورٹ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو پیش کردی گئی،سندھ پولیس کی تمام رینج میں چھاپہ مار کاروائیاں، 1301غیرقانونی تارکین وطن گرفتار905مقدمات درج۔

جبکہ عارضی سکونت ایکٹ کی خلاف ورزی پر316مقدمات کے 550 گرفتار،کراچی پولیس رینج کے تینوں زونزمیں 384مقدمات کے تحت 575غیرقانونی تارکین وطن گرفتار، جبکہ عارضی سکونت ایکٹ کے تحت 221 مقدمات 423 گرفتار۔

(جاری ہے)

حیدرآباد رینج میں86مقدمات کے تحت236غیرقانونی تارکین وطن گرفتار،عارضی سکونت ایکٹ کے 36 مقدمات میں 101 گرفتار،میرپورخاص رینج میں13 مقدمات کے تحت 13 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار،عارضی سکونت ایکٹ کے 12مقدمات میں13گرفتار،شہیدبینظیرآباد رینج میں 242مقدمات کے تحت253 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار،عارضی سکونت ایکٹ کے 42 مقدمات میں04گرفتار،سکھر رینج میں156مقدمات کے تحت181غیرقانونی تارکین وطن گرفتار،عارضی سکونت ایکٹ کے 05مقدمات میں09 گرفتار، لاڑکانہ رینج میں24مقدمات کے تحت 43غیرقانونی تارکین وطن گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :