زیورِ تعلیم پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے 16اضلاع میں خدمت کارڈز کے اجراء کا فیصلہ
خدمت کارڈز کے اجراء کا مقصد بے وسیلہ گھرانوں کی بچیوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ‘اب گھر گھر علم کا دیپ جلے گا،جدید علوم کے فروغ کا خواب پورا ہو گا‘ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کا محکمہ سکولز ایجوکیشن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب
جمعہ 10 مارچ 2017 23:21
(جاری ہے)
صوبائی وزیر رانا مشہود نے بتایا کہ--’’زیورِ تعلیم پروگرام‘‘ کا آغاز مظفر گڑھ، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان،بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، بھکر، چنیوٹ، جھنگ، لیہ، پاکپتن، اوکاڑہ اور قصور میں کیا جا رہا ہے۔
ہمارا مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوںکی لاکھوں بچیوں کو حصول علم کے قابل بنانا ہے۔اس پروگرام کے تحت طالبات کے والدین کو خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔اس خدمت کارڈ کے ذریعے طالبہ کے اکاونٹ میں ماہانہ 1000روپے ٹرانسفر کیے جائیں گے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 16اضلاع کے 2977سکولوں کی 4لاکھ 61ہزار سے زائد طالبات کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ان اضلاع میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم چھٹی تادسویں جماعت کی طالبات اس مفید پروگرام سے مستفید ہوں گی۔صوبائی وزیررانا مشہود نے بتایا کہ اس پروگرام کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کریں گے۔ فروغ تعلیم کی غرض سے جاری کیا جانے والا خدمت کارڈ پراجیکٹ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا انقلابی منصوبہ ہے جس کے توسط سے دوردراز علاقوں کے لاکھوں گھرانوں میں علم کا اجالا پھیلے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیںان کی بہترین تعلیم و تربیت اور صحیح خطوط پر آبیاری میں ملک کی ترقی مضمر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.