پاکستان میں قحط سالی کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، ملک کے 2 بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 مارچ 2017 20:02

پاکستان میں قحط سالی کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، ملک کے 2 بڑے ڈیم تربیلا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ2017ء) پاکستان میں قحط سالی کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موسم سرما کے درمیان توقع سے کم بارشیں ہونے کے باعث ملک میں قحط سالی کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

 ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے 2 بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 5 فٹ کے بعد ڈیڈ لیول پہنچ جائے گی جبکہ منگلا میں 10 فٹ کمی کے بعد ڈیڈ لیول تک پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :