ْمحکمہ سما جی بہبو د نے خصو صی بچوں کے مرا کز اور 29ضلعی دفا تر کو گا ڑیا ں فرا ہم کر دیں

محکمہ میں اصلا حا ت لا ئی جا رہی ہیں ، ملا زمین کے دیرینہ مسائل حل کئے گئے ہیں شمیم ممتا ز وزیر سماجی بہبود سندھ

جمعہ 10 مارچ 2017 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) صوبائی وزیر برا ئے سما جی بہبو د شمیم ممتا ز نے کہا ہے کہ محکمہ سما جی بہبو د عوام کی فلا ح و بہبو د میں کلیدی کر دا ر ادا کر سکتا ہے ۔ملا زمین کے مسائل حل کر رہے ہیں تا کہ محکمہ کی کا ر کر دگی کو مزید بہتر کیا جا سکے ۔انہو ں نے کہا کہ صوبہ بھر میں قا ئم 18خصو صی بچوں کے مرا کز کو گا ڑیا ں فرا ہم کی جا رہی ہیں جس سے خصو صی بچوں کو پک اینڈ ڈرا پ کی سہو لت حا صل ہو گی ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے آج نیشنل میو زیم کرا چی میں محکمہ سما جی بہبو د کے 29ضلعی دفا تر اور 18خصو صی بچوں کے مرا کز کو گا ڑیا ں دینے کے مو قع پر میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہی ۔ اس مو قع پر سیکریٹری سما جی بہبو د ڈاکٹر الطا ف بجا را نی اور ڈائریکٹر سو شل ویلفیئر سندھ رحیم لا کھو اور دیگر افسرا ن بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ محکمہ سما جی بہبو د میں اصلا حا ت لا ئی جا رہی ہیں اور ملا زمین کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ ملا زمین کا دیرینہ مسئلہ حل کر تے ہو ئے حا ل ہی میں افسرا ن کو بڑ ے پیما نے پر تر قیا ں دی گئی ہیں ۔اس سے قبل افسرا ن ایک ہی گریڈ میں ریٹا ئر ہو جا تے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ روا ں ما لی سال میں محکمہ کے بجٹ میں خا طر خوا ہ اضا فہ کیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ سن ھ حکومت کے محکمو ں کی کا ر کر دگی کو مزید بڑ ھا نے کے لئے بھر پو ر کو شش کر رہے ہیں تا کہ سندھ کے لو گو ں کو فا ئدہ پہنچ سکے ۔انہو ں نے محکمہ سما جی بہبو د کے افسران کو کہا کہ وہ ایما نداری اور تندہی سے عوام کی خدمت کریں ۔

متعلقہ عنوان :