Live Updates

عمران خان ،اسکا ٹولہ ذہنی طور پر مفلوج ہو چکا ،بغیر سوچے سمجھے ملک و قوم کیخلاف باتیں کر کے شرمند ہ بھی نہیں ہوتے ‘ رانا تنویر حسین

نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چلا دیا جو مودی اور عمران خان کو اچھی نہیں لگ رہی ‘ وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 10 مارچ 2017 23:13

عمران خان ،اسکا ٹولہ ذہنی طور پر مفلوج ہو چکا ،بغیر سوچے سمجھے ملک و ..
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) وفاقی وزیر ِ دفاعی پیداوار سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اور اسکا ٹولہ ذہنی طور پر مفلوج ہو چکا ہے جسکی وجہ سے بغیر سوچے سمجھے ملک و قوم کے خلاف باتیں کر جاتے ہیں اور اس پر شرمند ہ بھی نہیں ہوتے ۔مریدکے میں چئیر میں و مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنما حاجی رفیق الحسن قریشی کے ڈیرہ پر چئیر منیر چورھری محمد ارشد ورک رانا رحمت علی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مہمان کھلاڑیوں کے متعلق باتیں ہوں یا عدلیہ اور دفاعی ادارے ہوں سیاست دان ہوں یا میڈیا کوئی بھی عمران خان اور اسکے ٹولہ کی تنقید سے بچ نہیں سکا یا درکھیں عوام عمران خان سے ان باتوں کا حساب لے گی ۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چلا دیا ہے خوشحالی ہماری دستک دے رہی ہے جو مودی اور عمران خان کو اچھی نہیں لگ رہی ۔

(جاری ہے)

2018کا الیکشن عمران خان کے احتساب کا الیکشن ہو گا پیپلز پارٹی کا حشر دنیا نے دیکھا اس سے براحشر پی ٹی آئی کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے تھا تنقید کی بجائے دہشت گردی کے خاتمہ اور ملک کی ترقی کیلئے حکومت کا ساتھ دیے انہوں نے ہر وہ کام کیا جو ملک و قوم کے مفاد کیخلاف تھا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان نے ہمیشہ بھارت اور افغانستان کی خوشحالی اور امن کو ترجیح دی ہے یہی وجہ ہے کہ انکا ہمیشہ احترام کیا ہے مگر مودی اور اسکی گود میں بیٹھی افغان حکومت نے اسکو ہماری کمزوری سمجھا اور یہ دماغ سے نکال دیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت اور دنیا کی سب سے طاقتور پیشہ وارانہ صلاحیتیں رکھنے والی فوج رکھتا ہے جو ہر طرح جواب دینا جانتی ہے مودی کی عقل ٹھکانے آچکی ہے اور جان چکا ہے کہ جنگ اسکا حل نہیں بھارت اور افغان حکومت کو بتایدا ہے کہ پاکستان میں ہونوالی دہشت گردی کے پیچھے انکے ہاتھ ہیں پاکستان اسکا جواب دے سکتا ہے مگر ہمیشہ صبر سے کام لیا ہے ہم نے بھارت اور افغانستان کے کورٹ میں بال پھینک دیا ہے کہ وہ امن چاہتے ہیں یادہشت گردی دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا اگر دوستی اور امن چاہیے تو یہ خوشحالی اور خطہ کی ترقی کا ضامن ہو گا اگر دہشت گردی کرنی ہے تو پاکستان جواب دینے کا حق رکھتا ہے اور جواب دے گا انہوں نے کابل ہسپتال پر دہشت گردوں کے حملے کی مزمت کرتے ہوئے کہا پاکستان ہر دہشتگردی کیخلاف ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :