وزیراعلیٰ شہبازشریف سے الابراج گروپ کی ہیلتھ فنڈ امپیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سر ڈیوڈ نکلسن کی قیادت میں وفد نے ملاقات
ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے معاونت پر تبادلہ خیال، الابراج گروپ کا پنجاب حکومت کیساتھ تعاون میں دلچسپی کا اظہار دکھی انسانیت کو بہترین طبی سہولتیں ملنا ان کا حق ہے، ہیلتھ کئیر سسٹم بہتر بنانے کیلئے ہر جگہ سے تعاون حاصل کریں گے ‘شہبازشریف
جمعہ 10 مارچ 2017 23:13
(جاری ہے)
ہسپتالوں میں علاج معالجے کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے ہر جگہ سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔
طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے موثر ریگولیٹری فریم ورک انتہائی ضروری ہے۔ انہو ںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جس کیلئے پنجاب حکومت نے انڈس ہسپتال کے ساتھ مل کر بعض ہسپتالوں کی مینجمنٹ کو آئوٹ سورس کیا ہے اور ہسپتالوں کی مینجمنٹ کو آئوٹ سورس کرنے کا یہ ماڈل انتہائی کامیاب رہا ہے۔ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے الابراج گروپ کے ساتھ تعاون کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ درست سمت میں قابل عمل اقدامات سے ہی دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا جاسکتا ہے۔محکمہ صحت کے حکام الابراج گروپ کے ساتھ مل کر مستقبل کے لائحہ عمل کا پلان پیش کریں۔میرا اور میری حکومت کا نصب العین دکھی انسانیت کی خدمت ہے اور اس مقصد کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں نصب کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور صوبے کے ہر ضلعی ہسپتال میں یہ مشینیں نصب کی جائیں گی اور ان مشینوں کو وہی کمپنیاں چلائیں گی جو انہیں مہیا کریں گی۔ الابراج گلوبل ہیلتھ کیئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خاور منان نے ادارے کی ہیلتھ کیئر کے حوالے سے بین الاقوامی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے ساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔الابراج گروپ کے ہیلتھ کیئر سے تعلق رکھنے والے ماہرین،صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ حکام اور طبی ماہرین بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.