جمرود: وزیر ڈھنڈ میں ایک شخص سے ہیروئن برآمد،ملزم گرفتار

جمعہ 10 مارچ 2017 22:56

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پولیٹیکل انتظامیہ کے خاصہ دار فورس نے ایک ایک شخص سے ایک کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاروائی جمرود اور پشاور کے سنگم پر واقع وزیر ڈھنڈ میں پیش آیا جہاں خاصہ دار فورس کے کمانڈر جمشید آفریدی نے شک کی بنا پر ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی ۔تلاشی کے دوران مبینہ ملزم سے ایک کلوگرام ہیرائن برآمد ہوا۔خاصہ داروں نے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :