جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے متاثرین کی واپسی کا نیا شیڈول جاری کردیا

متاثرین کی واپسی کا عمل دوبارہ پندرہ مارچ سے شروع ہوگا،تحصیل لدھااور مکین کے مختلف علاقوں کے متاثرین کی واپسی ہوگی

جمعہ 10 مارچ 2017 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے متاثرین کی واپسی کا نیا شیڈول جاری کردیا۔پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے مطابق متاثرین کی واپسی کا عمل دوبارہ پندرہ مارچ سے شروع ہوگا،جس کے تحت تحصیل لدھااور مکین کے مختلف علاقوں کے متاثرین کی واپسی ہوگی،متاثرین کی واپسی ایف آرٹانک کے خرگی کیمپ سے کی جائے گی،جہاں پر واپس جانے والے متاثرین کوٹرانسپورٹ کیلئے سم کے زریعے 10 ہزارروپے دیئے جاتے ہیں جبکہ اے ٹی ایم کے زریعی25 ہزار روپے فی خاندان دیئے جاتے ہیں ۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شعیب خان کے مطابق لدھاتحصیل سغزائی ،گیدائی مولیم خیل،اڈنہ حبیب اوربوراکئی گائوںکے متاثرین کی رجسٹریشن آج سے شروع ہوگئی ہے اورواپسی کاعمل 15مارچ سے 18مارچ تک ہوگی ۔

(جاری ہے)

تنگی بدینزائی ،غواک اوراباخیل نرگوسہ کی رجسٹریشن کل سے اورواپسی 19مارچ سے شروع ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ تنگی،پٹونائی ،ملک میلہ،میشتہ،ماسپ میلہ اورچلوشتی گائوں رجسٹریشن پیرکے روزسے اورواپسی کاعمل 21مارچ سی23مارچ تک ہوگی ۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ متاثرین کی واپسی ٹانک خرکئی چیک پوسٹ کے راستے سے ہوگی تاہم واپس جانے والے متاثرین کی درست تعدادپیرکے روزہونے والے اجلاس میں معلوم ہوگا۔ ایف ڈی ایم اے کے مطابق مختلف آفات کے دوران جنوبی وزیرستان سے 71ہزار124خاندان بے گھرہوئے تھے جس میں اس وقت تک 50ہزارگھرانے والے اپنے گھروں کوواپس بھیج دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :