شانگلہ میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ نہ تھم سکا ، بالائی پہاڑوں سلسلوں پر ہلکی برفباری بھی جاری

جمعہ 10 مارچ 2017 22:51

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) شانگلہ میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ نہ تھم سکا ، بالائی پہاڑوں سلسلوں پر ہلکی برفباری بھی جاری ،تیسرے روز بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ، سڑکوں پر سلائیڈنگ ٹریفک کے رونی میں مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات سے شروع بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں جمعہ کو بھی جاری رہا ،مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برف باری ہوئی،،تیسرے روز بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ، سڑکوں پر سلائیڈنگ ٹریفک کے رونی میں مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے،محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برف باری کے اس سلسلے کو اتوار کے صبح تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :