گورنرخیبرپختونخوا سے مہمندایجنسی سے تعلق رکھنے والے سنیٹر ہلال الرحمان کی ملاقات

جمعہ 10 مارچ 2017 22:50

گورنرخیبرپختونخوا سے مہمندایجنسی سے تعلق رکھنے والے سنیٹر ہلال الرحمان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے مہمندایجنسی سے تعلق رکھنے والے سنیٹر ہلال الرحمان نے جمعہ کے روزگورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور علاقے کے عوام کی فلاح وبہبود سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے گورنر کوعلاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کی حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنرنے اس موقع پر علاقے کے عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ #