ارکان پارلیمنٹ کو غیر اخلاقی رویہ زیب نہیں دیتا‘ صاحبزادہ حامد رضا

آپریشن ردّالفساد کے ذریعے معاشرے میں فتنہ وفساد برپا کرنیوالے سرکش عناصر کا مکمل خاتمہ ہوگا

جمعہ 10 مارچ 2017 22:42

ارکان پارلیمنٹ کو غیر اخلاقی رویہ زیب نہیں دیتا‘ صاحبزادہ حامد رضا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو غیر اخلاقی رویہ زیب نہیں دیتا،آپریشن ردّالفساد کے ذریعے معاشرے میں فتنہ وفساد برپا کرنے والے سرکش عناصر کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مفتی محمد حبیب قادری کی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بھارت سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان میں مسلسل دہشتگردی کروا رہا ہے۔ حکومت ،فوج اور پوری قوم ڈٹ جائیں تو دہشتگردی ختم ہو سکتی ہے۔ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ہر شعبہ میں کرپشن کا کینسر پھیل چکا ہے۔حکومت اور اپوزیشن متحد ہوکر بھارتی آبی دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھائیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ بھارت کو ساتھ ملاکر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔قوم بھارتی ثقافت اور فلموں کا بائیکاٹ کرے۔ حکومت بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگائے ۔

متعلقہ عنوان :