جا وید لطیف نے پاکستانیو ں کے خاندانی نظاموں کی جڑوں پر تیشہ چلا یا ہے، آئین کے آرٹیکل 35 کے مطابق جرم کے مرتکب ہوئے ‘اعجاز چوہدری

کوئی پاکستانی اس طرح اپنے خاندانی نظام کی تحضیک اور اپنی بہنوں اور بیٹیوں کے بارے میں گھٹیا گفتگو برداشت نہیں کر سکتا‘ گفتگو

جمعہ 10 مارچ 2017 22:42

جا وید لطیف نے پاکستانیو ں کے خاندانی نظاموں کی جڑوں پر تیشہ چلا یا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ (ن)لیگیوں کو اخلا قیات کی تربیت دینا ضر وری ہوچکی ہے، جمہوریت کا نعرہ لگانے والی (ن)لیگ نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں اخلا قیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگی جا وید لطیف نے مسلمانوں اور پاکستانیو ں کے خاندانی نظاموں کی جڑوں پر تیشہ چلا یا ہے، آئین کے آرٹیکل 35 کے مطابق وہ جرم کے مرتکب ہوئے ہیں، کوئی پاکستانی اس طرح اپنے خاندانی نظام کی تحضیک اور اپنی بہنوں اور بیٹیوں کے بارے میں گھٹیا گفتگو برداشت نہیں کر سکتا، یہ جرم نا قا بل معافی ہے، بہتان تراشی ، گالی گلوچ (ن)لیگیوں نے اپنا وطیر ہ بنا لیا ہے، خواجہ آصف نے ڈاکٹر شیری مزاری کے بارے میں اسمبلی کے فلو ر پر نازیبا الفاظ کہے تھے اور سپیکر پنجا ب اسمبلی نے بھی میاں اسلم کی تقریر کے دوران بد کلامی کی اور اب جاوید لطیف نے پورے خاندانی نظام پر حملہ کر کے، (ن)لیگیوں کے ذہنوں کی پستی کی عکاسی کر تی ہے، اسی جماعت نے محترمہ فاطمہ جناح کی مخالفت کی ،نصرت بھٹواور بے نظیر بھٹو کو گالیا ں دی اور ان کے بارے میں ایسے ایسے الز ام لگائیں جو کہ نا قابل بیان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جاوید لطیف ، رانا اقبال جیسے لوگ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے ، حکمران اقتدار کے نشے میں مست ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکمرانوںنے جوش کے بجائے ہوش کے ساتھ فیصلے نہ کیے تو پھر ان حکمرانوں کا اڈیا لہ جیل انتظار کر رہی ہے ان کی اگلی منزل جیل ہوگی تو پھر عوام ان کے گریبانوں سے پکڑ کر حساب لیں گی۔