Live Updates

عمران خان سے مراد سعید کی بنی گالا میں ملاقات ،پارلیمنٹ میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا

اپنے لیڈر اور اہل خانہ کے خلاف نازیبا الفاظ برداشت کرنا ممکن نہیں ‘ رکن اسمبلی کی گفتگو/پارٹی آپ کیساتھ ہے ،سربراہ پی ٹی آئی

جمعہ 10 مارچ 2017 22:42

عمران خان سے مراد سعید کی بنی گالا میں ملاقات ،پارلیمنٹ میں پیش آنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے ملاقات کی اور پارلیمنٹ میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مراد سعید نے پارٹی کے سربراہ عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور کہا کہ اپنے لیڈر اور اہل خانہ کے خلاف نازیبا الفاظ برداشت کرنا ممکن نہیں ۔

عوامی منتخب نمائندے کو بازاری زبان زیب نہیں دیتی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رکن غیر پارلیمانی زبان پر یقین نہیں رکھتا۔ پارٹی کی جانب سے اس واقعے کو ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔ تحریک انصاف آپ کے ساتھ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات