آصف ز رداری سے جاپانی اوراطالوی سفیر کی علیحدہ علیحدہ ملاقات ، باہمی دلچسپی ، عالمی اور خطہ کی صورتحال پر گفتگو

جمعہ 10 مارچ 2017 22:38

آصف ز رداری سے جاپانی اوراطالوی سفیر کی علیحدہ علیحدہ ملاقات ، باہمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء)پاکستان میں جاپانی سفیر تاکاشی کورائی تیمورا نے سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری سے زرداری ہائو س اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں نے باہمی دلچسپی کے اموراور عالمی اور خطہ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹر شیری رحمن، سینیٹر اعتزاز احسن، سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

دریں اثناء پاکستان میں متعین اٹلی کے سفیر اسٹیفانو پونٹے کروونے بھی سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری سے زرداری ہائو س میں علیحدہ ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں نے باہمی دلچسپی کے اموراور عالمی اور خطہ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمن بھی موجود تھیں۔