اوگرا نے ایل پی جی کی مناسب قیمتوں کے تعین کے حوالے سے پروڈیوسرز ڈیٹا دوبارہ طلب کر لیا

ایل پی جی کمپنیاں اوگرا کی تعین کردہ قیمتوں کو غلط قرار دینے کے لئے لاگت اور ڈیٹا فراہم کریں ، اوگرا

جمعہ 10 مارچ 2017 22:35

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ایل پی جی کی مناسب قیمتوں کے تعین کے حوالے سے پروڈیوسرز ڈیٹا دوبارہ طلب کر لیا، اوگرا نے کہاہے کہ ایل پی جی کمپنیاں اوگرا کی تعین کردہ قیمتوں کو غلط قرار دینے کے لئے لاگت اور ڈیٹا فراہم کریں۔ جمعہ کو اوگرا کے ترجمان کے مطابق اوگرا نے کہاہے کہ ایل پی جی کمپنیاں اوگرا کی تعین کردہ قیمتوں کو غلط قرار دینے کے لئے لاگت اور ڈیٹا فراہم کریں۔

اوگرا پروڈیوسرز کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کا جائزہ لے گا۔اوگرا نے پہلے بھی مناسب قیمتیں کاتعین ڈیمانڈ سپلائی سمیت تمام امور کو مدنظر رکھ کر کیا۔ایل پی جی غریب آدمی استعمال کرتا ہے، گھریلو صارفین کیلئے اضافہ جائز نہیں۔

(جاری ہے)

مشترکہ مفادات کونسل نے ایل پی جی قیمتوںنکے تعین اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پالیسی دو ہزار سولہ میں منظور کی۔

پالیسی میں مقامی اور در آمد شدہ ایل پی جی کے نرخوں کا طریقہ کار موجود ہے۔درآمد شدہ ایل پی جی انڈسٹریل اور آٹو موبائل سیکٹر کے استعمال کیلئے ہے۔ماہانہ مقامی طور پر ساٹھ ہزار میٹرک ٹن تک ایل پی جی پیدا ہوتی ہے۔عام حالات میں گھریلو ڈیمانڈ کیلئے مقامی ایل پی جی کافی ہے۔موسم میں تبدیلی کے ساتھ ایل پی جی کی کھپت تبدیلی ہوتی ہے۔دوہزار ایک کے قوانین گھریلو صارفین کیلئے ایل پی جی کے استعمال کے مناسب نرخ مقرر کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

قوانین کے مطابق تعین کے وقت مقامی اور درآمدی ایل پی جی کی قیمتوں, منافع اور ٹیکسوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔اوگرا پہلے بھی مناسب نرخوں کے تعین کیلئے مقامی پروڈیوسرز نے لاگت سمیت اخراجات کی تفصیل طلب کر چکا ہے۔پروڈیوسرز کی طرف سے پہلے بھی ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔(و خ )