اوگرا نے ایل پی جی کی مناسب قیمتوں کے تعین کیلئے پروڈیوسرز سے ڈیٹا دوبارہ طلب کر لیا

گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافہ جائز نہیں،ترجمان

جمعہ 10 مارچ 2017 22:25

اوگرا نے ایل پی جی کی مناسب قیمتوں کے تعین کیلئے پروڈیوسرز سے ڈیٹا دوبارہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) اوگرا نے ایل پی جی کی مناسب قیمتوں کے تعین کے حوالے سے پروڈیوسرز سے ڈیٹا دوبارہ طلب کر لیا،ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافہ جائز نہیں۔ ترجمان اوگرا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایل پی جی پروڈیوسرز قیمتوں کے حوالے سے اپنے دعوے کو درست ثابت کرنے کیلئے لاگت اور دیگر ڈیٹا اوگرا کو فراہم کریں،اوگرا اس ڈیٹا کا جائزہ لے گا،ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ اوگرا نے پہلے بھی مناسب قیمتیں کاتعین ڈیمانڈ سپلائی سمیت تمام امور کو مدنظر رکھ کر کیا۔

ایل پی جی غریب آدمی استعمال کرتا ہے اورگھریلو صارفین کیلئے اضافہ جائز نہیں، ترجمان نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے ایل پی جی قیمتوںکے تعین اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پالیسی 2016ء میں منظور کی جس میں مقامی اور در آمد شدہ ایل پی جی کے نرخوں کا طریقہ کار موجود ہے۔

(جاری ہے)

پالیسی کے مطابق درآمد شدہ ایل پی جی انڈسٹریل اور آٹو موبائل سیکٹر کے استعمال کیلئے ہے،ترجمان کے مطابق ماہانہ مقامی طور پر 60ہزار میٹرک ٹن تک ایل پی جی پیدا ہوتی ہیاور عام حالات میں گھریلو ڈیمانڈ کیلئے مقامی ایل پی جی کافی ہے تاہم موسم میں تبدیلی کیساتھ ایل پی جی کی کھپت تبدیلی ہوتی ہے،ترجمان کے مطابق 2001ء کے قوانین گھریلو صارفین کیلئے ایل پی جی کے استعمال کے مناسب نرخ مقرر کرنے کی اجازت دیتے ہیں،قوانین کے مطابق تعین کے وقت مقامی اور درآمدی ایل پی جی کی قیمتوں، منافع اور ٹیکسوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے،ترجمان اوگرا نے واضح کیا کہ اوگرا پہلے بھی مناسب نرخوں کے تعین کیلئے مقامی پروڈیوسرز نے لاگت سمیت اخراجات کی تفصیل طلب کر چکا ہے، تاہم پروڈیوسرز نے ڈیٹا فراہم نہیں کیا تھا۔