وزیر اعلیٰ سندھ کے قافلے میں شامل فائر بریگیڈ گاڑی الٹنے سی4افراد زخمی

جمعہ 10 مارچ 2017 22:22

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے قافلے میں شامل فائر برگیڈ گاڑی الٹنے سی4افراد زخمی ہوگئے ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جو کہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے آئے تھے ان کا قافلہ جب واپس ایئر پورٹ جارہا تھا تو ایئر پورٹ روڈ پر فائربریگیڈ کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں عمران علی ، شاہد علی ، رفیق احمد اور یوسف عرف ہیرا شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔