مراد سعید کے قبیلے کی جانب سے جرگہ تشکیل

رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کیخلاف حتمی رائے لینے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 10 مارچ 2017 20:16

مراد سعید کے قبیلے کی جانب سے جرگہ تشکیل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2017ء) مراد سعید کے قبیلے نے ایک جرگہ تشکیل دیکر رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف حتمی رائے لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی فیملی پر مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے جونازیبا باتیں کی ہیں اس حوالے سے مراد سعیدکے قبیلے نے ایک جرگہ تشکیل دیدیا ہے جو یہ فیصلہ کرے گا کہ ایسے رکن قومی اسمبلی کا کیا کرنا چاہیے اور اس کا انجام کیا ہونا چاہیے ۔ذرائع کے مطابق پختون فیملی کے اندر جرگہ کا فیصلہ جو سامنے آتا ہے اس کے سامنے سب سر نگوںہوتے ہیں ،اب جرگہ ہی فیصلہ کرے گا کہ انہوں نے جاوید لطیف کا کیا کرنا ہے اور کیا سزا تجویز کی جاتی ہے ۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :