شوکت بسرا پر حملہ کے عناصر کی تفصیلات اعتزاز احسن کو فراہم کریں گے

چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے ایوان کو یقین دہانی کرادی

جمعہ 10 مارچ 2017 20:16

شوکت بسرا پر حملہ کے عناصر کی تفصیلات اعتزاز احسن کو فراہم کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے ایوان بالا میں یقین دہانی کروائی کہ شوکت بسرا پر حملہ کے عناصر کی تفصیلات اعتزاز احسن کو فراہم کریں گے جمعہ کے روز اعتزاز احسن نے کہا کہ شوکت بسرا کی ریلی پر حملہ ہوا ہے پرائیویٹ سیکٹری شہید ہوگیا گولیاں عام لوگوں کو لگیں۔

(جاری ہے)

مقدمہ سٹی ہارون آباد پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔ پولیس کی طرف سے جو تحقیقات کی گئیں اس کی رپورٹ منطر عام پر نہیں آرہی ہیں ۔ صوبائی معاملہ سے سینئر لیڈر پر حملے پر افسوس ہے مقدمے کی پیش رفت سے آگاہ کریں۔ ملزم کوئی ایک بھی گرفتار نہیں ہوا ہے ۔ چیئرممین سینیٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان سے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن سے معلومات کا تبادلہ کریں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :