خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل میں شجرکاری مہم کا افتتاح

جمعہ 10 مارچ 2017 20:04

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) خیبر ایجنسی لنڈیکوتل تحصیل میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نیاز محمد اور تحصیلدار ارشاد خان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقے میں موسم بہار کے موقع پر ملک کی دیگر حصوں کی طرح شجر کاری کرینگے تاکہ علاقہ سرسبز اور شاداب ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے خیبر ایجنسی میں 1ہزار ایکڑ زمین پر شجر کاری کی جائے گی شجر کاری مہم کے دوران لنڈیکوتل لوئے شلمان ،انزری پوسٹ ،زمان سپری ارخندہ پوسٹ کے علاقوں میں درخت اور دیگر قیمتی پودے لگا دینگے اے پی اے لنڈیکوتل نیاز محمد نے کہا کہ علاقے کو سرسبز اور شاداب کرانے کے لئے ہم سب مل کر کوشش کرینگے جس کے لئے محکمہ فارسٹ کی کوششیں بھی قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا علاقے میں شجرکاری مہم کے دوران لگائے جانے ولے درختوں کی حفاظت ہم سب کی فرض بنتا ہیں اس ضمن میں پولیٹکل انتظامیہ علاقے میں شجر کاری مہم کے لئے مزید اقدامات بھی کریگی۔

متعلقہ عنوان :