تقریباً 6 ہزارمسیحی فیملی کے کرسمس فنڈ زکو بڑھا کر 10 ہزارفی فیملی کیا جائے‘ شنیلا روت

جمعہ 10 مارچ 2017 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شنیلا روت نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً 6 ہزارمسیحی فیملی کے کرسمس فنڈ زکو بڑھا کر 10 ہزارفی فیملی کیا جائے،کرسمس فنڈز 5 ہزار کے بجائے فی فیملی 10 ہزاردیے جائے کیونکہ منہگائی میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے اور افسوس کا مقام ہے کہ یہ فنڈز لاہور میں ابھی تک تقسیم نہیں ہوا اور یہ فنڈز (ن)لیگی ایم پی ایز کو دیا جا رہا ہے جس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی جارہی ہے اور مسیحی برادری کو با ر بار تنگ کیا جاتا ہے، یہ فنڈ ز بلا تفریق تما م اقلیتی ایم پی ایز کو بھی ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس ایشوز کو اسمبلی کے اندر بھی اٹھا یا جارہا ہے لیکن عمل نہیں ہورہا ، ہائی کورٹ نے بھی با قاعدہ رٹ دائر کی جس میں بھی واضح انہوں نے حکم دیا ہے لیکن وزیر اعلیٰ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، پنجاب حکومت اپوزیشن کے ایم پی ایز کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے جو کہ نا قابل مذمت ہے ۔

متعلقہ عنوان :