یونان سے ڈی پورٹ ہوکرلاہور پہنچنے والی25پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ائیرپورٹ سے بس کے ذریعے جیل منتقل کردیا

جمعہ 10 مارچ 2017 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2017ء) یونان سے ڈی پورٹ ہوکرلاہور پہنچنے والی25پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا یہ پاکستانی گلف ائیر لائن کی پرواز764کے ذریعے براستہ بحرین سے لاہور پہنچے تھے جنہیں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ائیرپورٹ سے بس کے ذریعے جیل منتقل کردیا جنہیں آج سنٹرل جج لاہور کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ان افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے بیشتر کا تعلق گجرات اورگوجرانوالہ سے ہے جنہوں نے ڈی پورٹ ہونے سے پہلے یونان کی جیل میں تین تین ماہ قید بھی کاٹی ہے یہ افراد مختلف ایجنٹوں کے ذریعے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے بہتر مستقبل کی تلاش میں یونان گئے تھے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :