فر نٹئیر کو ر خیبر پختونخواہ کی یونٹ ٹل سکاوٹس کے زیراہتمام گرینڈ جرگہ

جمعہ 10 مارچ 2017 18:36

پشاو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2017ء) فرنٹئیر کو ر خیبر پختونخواہ کی یونٹ ٹل سکاوٹس کے زیراہتمام ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس جرگے کا مقصد ضلع ہنگومیں مردم شماری کے لیے کیے گیے ا نتظا مات کا جا ئزہ لینا اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کرنل منیراحمد اسد نے جرگہ کی صدارت کی ،اور مردم شماری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔جرگہ میںتحصیل ٹل کے مشران، سول انتطامیہ کے عہدیداران اور سرکاری افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جرگہ کے تمام شرکا ء نے مردم شماری کے عملے اور فرنٹئیر کو ر( ٹل سکاوٹس) کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :