سکرنڈ، انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کے باعث واحد فلٹر پلانٹ عرصہ دراز سے بند

شہریوں کا چیئرمین ٹاون کمیٹی سے واٹر فلٹریشن پلانٹ فوری بحال کرنے کا مطالبہ

جمعہ 10 مارچ 2017 17:40

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2017ء) سکرنڈ ٹاؤن کمیٹی, انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کے باعث لیلا آباد میں لاکھوں روپے کی لاگت سے نصب کیا گیا واحد فلٹر پلانٹ جوکہ شہر کی ڈیڑھ لاکھ آبادی کو صاف وشفاف پانی فراہم کرنے کوپانی فراہم کرنے کا واحد ذریعہ تھا عرصہ دراز سے بند پڑا ہے۔ پی سی آ ر ڈبلیو آ ر کی ایک رپورٹ کے مطابق پینے کے پانی میں سنکھیا کی زیادہ مقدار کی موجودگی بے حد مضرِ صحت ہے کیونکہ اس کی وجہ سے پھیپھڑوں‘ مثانے‘ جلد‘ پراسٹیٹ‘ گردے‘ ناک اور جگر کا کینسر ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بلڈ پریشر‘ شوگر‘ گردے اور دل کی بیماریاں‘ پیدائشی نقائص اور بلیک فٴْٹ جیسی بیماریاں بھی ہوسکتی ہیںجو انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔بلدیاتی نظام کی عدم موجودگی میں افسر شاہی اپنی نااہلی چھپانے کیلئے بجٹ کی کمی کا رونا روتے رہتے تھے۔ سماجی رہنماوؤں عارف حصاریہ, خلیل راجپوت, رانا عبدالجبار اور دیگر نے ,چیئرمین ٹاون کمیٹی سید محمد منیر شاہ وائس چیئرمین نور احمد لاکھو سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر واٹر فلٹریشن پلانٹ فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔#