ملک بھر سمیت آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بارش کاسلسلہ بھی تھم گیا

3روز سے پڑنے والی بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ

جمعہ 10 مارچ 2017 17:23

ملک بھر سمیت آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بارش کاسلسلہ بھی ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) ملک بھر سمیت آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بارش کاسلسلہ تھم بھی گیا جس کے باعث گزشتہ 3روز سے پڑنے والی بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دیہی پہاڑی علاقوں کا رابطہ تاحال منقطع ، لاکھوں کی آؓبادی دارلحکومت مظفرآباد سے ایک بار پھر کٹ کر رہ گئی عوام کی مشکلاتوں میں اضافہ بڑھ گیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے بعد آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں گزشتہ تین روز سے بارش اور برفباری کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا سردی کی شدت میں اچانک ہی اضافہ کے بعد انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جبکہ دوسری جانب ، کیل ، لیپہ ، وادی نیلم ، اٹھمقام کا ایک با رپھر دارلحکومت مظفرآباد سے زمینی و مواصلاتی نظام زندگی معطل ہوکر رہ گئی متحدہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کے لئے بند ساڑھے 4لاکھ سے زائد کی آبادی دارلحکومت مظفرآباد سے ایک مرتبہ پھر کٹ کر رہ گئی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ برفباری کے باعث بجلی و ٹیلیفونک نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ۔

متعلقہ عنوان :