بھارتی میڈیا نے پاکستان کی معاشی ترقی کااعتراف کرناشروع کردیا

پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کامرکزبن گیا، پاکستان میں 50ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا،17مارچ کو6پاکستانی کمپنیز عالمی انڈیکس کاحصہ بن جائیں گی۔بھارتی جریدہ کااعتراف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 مارچ 2017 16:41

بھارتی میڈیا نے پاکستان کی معاشی ترقی کااعتراف کرناشروع کردیا
نئی دلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ2017ء) : بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کااعتراف کرناشروع کردیا،چین پاکستان میں 50ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا،17مارچ کو6پاکستانی کمپنیز عالمی انڈیکس کاحصہ بن جائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی جریدہ کے مطابق پاکستان ترقی کی راہ پرچل پڑاہے اور عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کامرکزبن گیا۔پاکستان میں اسٹاک ایکسچینج میں منافع کی شرح 50فیصدتک پہنچ گئی ہے۔ پاکستانی معیشت 5.2فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔پاکستانی شیئرزبھارت کے مقابلے میں آدھی قیمت پرہیں۔پاکستانی صارفین میں پیسہ خرچ کرنے کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :