عمان میں یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار، سات طالبات زخمی

جمعہ 10 مارچ 2017 16:31

مسقط:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،10مارچ 2017) :عمان میں نزوایونیورسٹی کی طالبات کی بس ، ٹرک ٹکراکرحادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثےمیں6طالبات ڈرائیور سمیت زخمی ہوئیں۔

(جاری ہے)

گلف نیوز کی تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا اس واقعے سے چارطالبات شدید زخمی ہوئیں اور دو افرادمعمولی زخمی ہیں۔جب کہ ایک کواسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ البرکت الموز کے علاقے جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں کے رہائشی احمد انبہانی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل یہ واقعہ گزشتہ سال اسی مقام پر پیش آچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :